جیل روڈ پر احتجاج، ڈاکٹروں اور پیرامیڈک سٹاف کے 18 رہنمائوں کے خلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسرار خان)سروسز ہسپتال لاہور کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈک سٹاف کی جانب سے جیل روڈ پر احتجاج کرنے پر تھانہ شادمان پولیس نے ڈاکٹروں اور پیرامیڈک سٹاف کے 18 رہنمائوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
شادمان تھانہ لاہور کےسب انسپکٹر ناصر اقبال کی مدعیت میں درج کئے جانیوالے مقدمے میں سڑک بلاک کرنے اور لاؤڈ اسپیکر کا غیر قانونی استعمال کرنے کی دفعات شامل کی گئیں ۔مقدمے میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈک سٹاف کے 18 رہنما نامزد جبکہ 80 نامعلوم شامل کئے گئے ۔ مقدمے میں وائس چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر عمران بھٹی، قائم مقام صدر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر ارسلان، سیکرٹری اطلاعات وائی ڈی اے ڈاکٹر ذیشان لاشاری نامزد کئے گئے ۔ پیٹرن چیف سروسز ہسپتال ڈاکٹر سلیمان حبیب، جنرل سیکرٹری وائی ڈی اے ڈاکٹر بابر بھٹی، ڈاکٹر رفاقت گجر، ڈاکٹر اسامہ بابر، ڈاکٹر مدثر نواز، ڈاکٹر کومل عباس رانجھا اور ڈاکٹر عمیر طارق بھی نامزد کئے گئے ۔ اسی طرح صدر پیرامیڈک سٹاف راجہ شیر افگن، آفس سیکرٹری شہباز اقبال، صدر ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن شمشاد نیازی، نائب صدر کرن، ڈسپنسر مہتاب احمد کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ۔ پیرامیڈک سٹاف کے ارشد محمود، اسلم معراج اور جاوید بلوچ بھی مقدمے میں نامزد ہوئے ۔ یاد رہے کہ مقدمے کے نامزد ملزمان نے جیل روڈ پر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اپنے مطالبات کے حق میں سڑک بلاک کر کے احتجاج کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی شہریت والی22 خواتین اور 95بچے،بھارت ان کیساتھ کیا سلوک کریگا،سوشل میڈیا پر بحث