دوسری شادی کیوں کی، بیوی طیش میں آگئی ، شوہر کو قتل کر دیا

May 06, 2025 | 23:35:PM
 دوسری شادی کیوں کی، بیوی طیش میں آگئی ، شوہر کو قتل کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کوئٹہ میں بیوی نے دوسری شادی کرنے پر  طیش میں آ کر  شوہر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔ملزمہ گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ ی واقعہ منگل کو کوئٹہ کے علاقے سپینی روڈ خلجی کالونی میں پیش آیا،ملزمہ بخت بی بی شوہر نعمت اللہ کی دوسری شادی پر ناراض تھی دونوں کے درمیان جھگڑے چل رہے تھے- منگل کو بیوی نے طیش میں آکر شوہر کو چار گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ایس ایچ او ک اخروٹ آباد کے مطابق ملزمہ کو واردات میں استعمال ہونے والے اسلحے سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج  کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی شہریت والی22 خواتین اور 95بچے،بھارت ان کیساتھ کیا سلوک کریگا،سوشل میڈیا پر بحث