پی ٹی آئی قیادت کی پارٹی رہنماوں پر پولیس تشدد کی مذمت، سڑکوں پر آنے کا اعلان

May 06, 2025 | 21:40:PM
پی ٹی آئی قیادت کی پارٹی رہنماوں پر پولیس تشدد کی مذمت، سڑکوں پر آنے کا اعلان
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف ، محمد اویس)پی ٹی آئی قیادت نے اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کی جانب سے پارٹی رہنماوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ، چیف وہیب عامر ڈوگر، پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ 6 مئی کو تاریخ میں ساہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عدالتیں بالکل بے اثر اور بے توقیر ہیں، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ہمیں یقین دلایا کہ ملاقات کو یقینی بنایا جائے گا، اس کے باوجود ہم پر ڈنڈے برسائے جا رہے ہیں، ہماری عزتوں کو پامال کیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن نے ہماری مخصوص نشستوں کو زور پر روک لیا۔

چیف وہیب عامر ڈوگر نے کہا کہ آپ سب کا دھرنے میں شرکت پر شکریہ ادا کرتا ہوں، آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ملاقات کا دن تھا، ہمارے ایم این ایز بڑی تعداد میں اڈیالہ کیلئے وہاں پہنچے، صبح سے ہی ہمیں ہراساں کیا جا رہا تھا، اس کے باوجود ہم بانی کی بہنوں سے اظہار ہیکجہتی کیلئے موجود تھے، ہم بانی کی بہنوں کیساتھ بیٹھے ہوئے تھے، اچانک تین سے چار ایس ایچ اوز ٹولیوں کی شکل میں میرا نام لیتے ہوئے پہنچے،ایک پولیس والے نے میرا گریبان پکڑ کر گھسیٹ کر لاٹھیاں برسائی شروع کر دیں، باقی ایم این ایز بچانے کیلئے بیچ میں آئے ان پر بھی لاٹھیاں برسائی گئیں

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ہم سیدھے اڈیالہ سے ہو کر یہاں بیٹھے ہیں، کل ہم نے اس پارلیمنٹ میں متفقہ قرارداد پیش کی تھی، کل اور آج اپوزیشن کی تقاریر کو براہ راست نشر نہیں کیا گیا، ایک جملہ بھئ ہمارا حزف نہیں ہوا، لیکن اس کے باوجود تقاریر نشر نہیں ہوئی، ہم اس عمل کی مزمت کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ قومی یک جہتی کو بکھیر کر رکھ دیا ہے، افواج پاکستان کو پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا، پاکستان کے عوام کی واضح آواز بانی پی ٹی آئی ہے، جو شخص ملک کو یکجا کر سکتا ہے وہ صرف بانی پی ٹی آئی ہیں، اے پی سی اگر ہوتی ہے تو اس میں بانی پی ٹی آئی کو شامل کرنا ہوگا۔

چیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمر ایوب خان اور عامر ڈوگر نے ساری صورتحال سامنے رکھی ہے، ہم نے پارلیمانی پارٹی میں تین فیصلے لیے گئے تھے، پاک بھارت کشیدگی کے باعث جو بھی پہلی حکومتی قرارداد آئے گی ہم منظور کریں گے، اس بار دشمن ہمارا بھارت ہے، اس لیے ہم نے اسمبلی سیشن کا بائیکاٹ نہیں کیا، عمر ایوب نے کئی بار اسمبلی میں نشاندہی کی کہ حکومتی پینچز خالی ہیں، ہم نے پارلیمانی کاروائی جاری رکھنے کے لیے ممبران کو عدالتی کاروائیوں اور اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پابند کیا۔

پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے کہا کہ ہمارے کارکن ہمارے رہنما بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ کے باہر پر امن تھے، پنجاب حکومت ہم پر ظلم و جبر کر رہی ہے، ہمارے ایم پی ایز اور سی ایم کے پی عوامی طاقت سے آئے ہیں، اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر بھی تشدد کیا گیا، ہمارے ایم این ایز اور ایم پی ایز ہاتھ اٹھایا گیا، نواز شریف مودی کے ساتھ پگڑی پگڑی کھیلتے ہیں۔

ٰیہ بھی پڑھیں :پی سی بی چیلنج کپ:24 سالہ باولر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا