وزیراعظم نے نیشنل فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا افتتاح کر دیا
کیپشن: تصویر،فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
سینٹر قومی انسداد دہشتگری پالیسی کے مرکز کا کردار ادا کرے گا، نیفٹک 50 صوبائی اور وفاقی اداروں کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور مسلح افواج کے سربراہان بھی تھے، نیفٹیک قومی ڈیٹابیس کی بنیاد پر قومی انسداد دہشتگری مہم کے لئے فریم ورک فراہم کرے گا۔
وزیراعظم آفس کے مطابق صوبائی سطح پر نیفٹیک کے چھ مراکز قائم کیے جائیں گے، اعلامیہ کے مطابق آذاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی نیفٹیک کے مراکز قائم کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :عمر ایوب اور ایس پی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ