پولیس کا اڈیالہ جیل آنیوالے پی ٹی آئی رہنماوں، وکلا پر مبینہ تشدد

May 06, 2025 | 18:25:PM
پولیس کا اڈیالہ جیل آنیوالے پی ٹی آئی رہنماوں، وکلا پر مبینہ تشدد
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)پولیس کی جانب سے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے لیے آنے والے پی ٹی آئی رہنماوں، وکلا پر مبینہ تشدد کیا گیا، فوٹیجز بھی سامنے آ گئی ہیں۔

عامر ڈوگر پر تشدد کیا گیا ڈنڈا بھی مارا گیا، دیگر کارکنان کو بھی مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

وکلاء اور دیگر رہنما پولیس کو روکتے ہی رہ گئے، پولیس نے عامر ڈوگر کے کپڑے بھی پھاڑ دیئے، پولیس کی جانب سے وکلاء پر بھی مبینہ تشدد کیا گیا۔

اس موقع پر پی ٹی ائی رہنماء اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم 25 ایم این ایز یہاں آے ہیں، ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا یے۔

انھوں نے کہا کہ کس قانون کے تحت راستہ روکا جا رہا ہے، ہمارا مطالبہ صرف ملاقات کا ہے، اس وقت قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں کیسے قومی یکجہتی ہوگی، آج ہم نے پالیمینٹ میں تقریر کی ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں پر مبینہ تشدد کی مزید فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

دوسری جانب  اڈیالہ جیل کے قریبی ناکے پر اپوزیشن لیڈر اور ایس پی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، عمر ایوب نے ایس پی کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کو میری بات سننی پڑے گی۔

 اس پر نبیل کھوکھر نے کہا کہ راستہ کلیئر کریں گے تو میں آپ کی بات سنوں گا، آپ راستہ کلیئر کریں ہم کارکنوں کو چھوڑ دیں گے،عمر ایوب نے مکالمہ کرتئے ہوئے کہا کہ آپ نے ایسٹ انڈیا کمپنی کا راج یہاں لاگو کیا ہے،میں سٹیٹ ہوں،آپ اوزار ہیں ریاست کے، آپ اپنے حلف کی خلاف ورزی کررہے ہیں،آپ لوگ قانون اور آئین کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ 

 یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور امریکہ کا اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق