بارش برسانے والے سسٹم کی  پھر انٹری،محکمہ موسمیات نےخبردار کر دیا

May 06, 2025 | 09:18:AM
 بارش برسانے والے سسٹم کی  پھر انٹری،محکمہ موسمیات نےخبردار کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )گرمی کے  ستائے عوام کے لیے محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش برسانے والا سسٹم 2 روز بعد دوبارہ داخل ہوگا جبکہ اس وقت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ ایک سے 2 روز بارش کے امکانات نہیں ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :بھارت کا پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد بلوچستان میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ بے نقاب

صوبائی دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس سے موسم میں خنکی کا احساس رہے گا جب کہ  ہواؤں کے چلنے سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہو گی تاہم موسم خشک رہے گا۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24 جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق 2 روز بعد مغربی سمت سے بارشوں کا نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا جو موسم کو خوشگوار بنا دے گا۔