کورونا کے وار پھر تیز،خطرناک وائرس ایک اور جان لے گیا

May 06, 2023 | 10:44:AM
کورونا کے وار پھر تیز،خطرناک وائرس ایک اور جان لے گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا جبکہ 9 افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق ملک میں کورونا کے مہلک وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ایک شخص جان کی بازی ہار گیا ، گزشتہ روز مجموعی طور پر 3 ہزار 269 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 29 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.89 فیصد ہے، جبکہ ابھی بھی جان لیوا وائرس سے متاثرہ 9 مریضوں کی حالت تشویشناک  بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ نیب تحقیقات کیس میں اہم پیشرفت،اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا