جہانگیر ترین اور علیم خان سے اختلافات کیوں پیدا ہوئے؟ عمران خان پہلی بار کھل کر بول پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان پارٹی رہنما جہانگیر ترین اور علیم خان سے اختلافات پر کھل کر بول پڑے.
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پوڈ کاسٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہجہانگیر ترین کا مسئلہ چینی بحران پر تھا، جس پر کمیشن بھی بنایا،علیم خان راوی پر 300 ایکڑ زمین خرید کر لیگل کرانا چاہتے تھے، علیم خان مجھ سے توقع کرتے تھے کہ میں ان کی زمین کو لیگل کرا دوں،وہاں سے علیم خان اور میرے درمیان دوریاں پیدا ہوئیں،عمران خان نے کہاکہ قوم تب تباہ ہوتی جب چھوٹے چور کو پکڑ لیں اور بڑوں کو چھوڑ دیں،جہانگیر ترین اور علیم خان کا مقصد اقتدار میں آکر فائدہ اٹھانا تھا۔
ان کا کہناتھا کہ میں اقتدار میں پیسہ بنانے کیلئے نہیں آیا تھا، میں بھی سڑکیں بنا کر کمیشن سے پیسہ بنا سکتا تھا، ہماری حکومت گرانے کیلئے بیرونی سازش کی گئی اور بائیس کروڑ کی منتخب حکومت کو گرایا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میرجعفر اورمیر صادق سازش کے سہولت کار بنے، آزاد خارجہ پالیسی کا مطلب امریکی مداخلت نہیں، ہمیں کسی کی جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہئے ہمیں امن میں شامل ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے مستعفی ہونے والے رکن قومی اسمبلی کا سیاست چھوڑنے کا اعلان