ساتھی اداکار کی کورونا سےموت۔۔ ’’راکھی ساونت‘‘ کی جذباتی ویڈیو وائرل

May 06, 2021 | 12:56:PM
 ساتھی اداکار کی کورونا سےموت۔۔ ’’راکھی ساونت‘‘ کی جذباتی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ بری عادتیں چھوڑ دی ہیں، انہیں اور ان کی فیملی کو کورونا وائرس نہیں ہوسکتا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ میں نے خود کو خدا کے حوالے کردیا ہے اور اپنی تمام بری عادتیں چھوڑ دی ہیں بس صرف غصہ ہے وہ بھی ٹھیک ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے اور میری فیملی کو بالکل کورونا نہیں ہو سکتا، میرے حصے کی ویکسین کسی اور کو لگا دی جائے، میں بس یہ ہی کہہ سکتی ہوں۔راکھی نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ بہت دل دکھتا ہے جب کسی مریض کی لاش کو بے دردی سے جلتے ہوئے دیکھتی ہوں۔علاوہ ازیں انہوں نے کنگنا کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل ہونے پر رد عمل میں کہا کہ اچھا ہوا کنگنا کا اکاؤنٹ بند کر دیا گیا کیونکہ کسی بھی صورتحال میں ملک میں بھائی بھائی کو لڑوانا نہیں چاہیے۔

دوسری جانب راکھی ساونت نے نکی تمبولی کے بھائی کی موت پر بھی گہرے رنج کا اظہار کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)