’’فخرعالم ‘‘جان لیوا حادثے میں بال بال بچ گئے

May 06, 2021 | 12:08:PM
’’فخرعالم ‘‘جان لیوا حادثے میں بال بال بچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان کے نامور اداکار فخر عالم نے ایک جان لیواحادثے میں بال بال بچ گئے،انہوں نے واقعے کی تفصیلات ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے لاپرواہ ڈرائیور کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے مداحوں کے نام پیغام میں لکھا کہ وہ ایک  حادثے سے بال بال بچے ہیں ، حادثہ شوٹنگ کے لئے جاتے ہوئے پیش آیا۔تقرباً 5 ٹویٹس میں 45 سالہ اداکار نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا کہ چنیوٹ سے آنے والے اس ٹرک نے بغیر کسی اشارے کےیو ٹرن لیا اوراس سے بچنے کیلئے روڈ ڈیوائڈرسے گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔

فخر نے کہا کہ یہ کسی معجزے سے کم نہیں تھا کہ سڑک کے دوسری طرف جاگرنے اور آنے والے ٹریفک کے باوجود وہ اور ڈرائیور زندہ بچ گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹرک بغیر لائسنس ڈرائیوروں کے ہاتھ میں “موت کی مشینیں” بن چکے ہیں۔فخر نے عوام سے لاپرواہ ڈرائیوروں کی رپورٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔