کراچی:جنریٹر کی دکان میں آگ لگ گئی،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

May 06, 2021 | 10:24:AM
جنریٹر کی دکان میں آگ لگ گئی
کیپشن: جنریٹر کی دکان میں آگ لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں واقع ایک جنریٹر کی دکان میں آ گ لگ گئی، جسے علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھایا۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد 8 نمبر چاند چکی کے قریب واقع جنریٹر کی دکان میں آ گ لگی، ایدھی ایمبولینس جائے وقوع پر پہنچ گئی۔آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، آگ لگنے کی وجہ بھی فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    فیصل ایدھی کی بھارتی کو رونا مریضوں کیلئے 50ایمبولینس کی پیشکش