پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ 6 اور 7 مارچ کی شب ہوگا:اسحاق ڈار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور عالمی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اجلاس میں قیمتوں میں اضافے کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ضروری ردوبدل کی سفارشات پر غور کیا گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق فیصلہ آج رات 6 اور 7 مارچ کی درمیانی شب سے مؤثر ہوگا۔
اجلاس میں وزیر خزانہ، وزیر پیٹرولیم، وزیر تجارت اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اجلاس کے دوران آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)، PARCO اور متعلقہ اداروں کے سینئر حکام بھی شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں :کیا پنجاب میں سکول بند ہورہے ہیں؟ وزیر تعلیم رانا سکندر نے تصدیق کردی