پاکستان کے مفاد پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا: شیخ وقاص اکرم 

Mar 06, 2026 | 14:15:PM
پاکستان کے مفاد پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا: شیخ وقاص اکرم 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کو فوری طور پر بورڈ آف پیس سے علیحدہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریکِ انصاف نے واضح الفاظ میں اسرائیل اور امریکا کے حملے کی مذمت کی ہے، افغانستان جنگ ہو یا بیرونی مداخلت، پاکستان کے مفاد پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔

 شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ حکومت سے مذاکرات بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات سے مشروط ہیں، قوم بانی کی صحت پر شدید تشویش میں مبتلا ہے، ملاقات فوری کروائی جائے۔

 یہ بھی پڑھیں:چوتھے روز بھی بڑی کمی،سونے کی قیمت اچانک گر پڑی

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی پالیسی صرف تحریکِ انصاف کا انفارمیشن ڈپارٹمنٹ جاری کرتا ہے، بیرونِ ملک موجود سوشل میڈیا کارکن پارٹی کے ماتحت کام نہیں کرتے۔