امراض قلب کی سب سے بڑی علاجگاہ کی سربراہی بے ہوشی کے ڈاکٹر کو سونپنے کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد چوہدری)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے امراض قلب کی سب سے بڑی علاجگاہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کی سربراہی بے ہوشی کے ڈاکٹر کو سونپنے کی تیاری کرلی۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی سی پروفیسر بلال محی الدین کی 18 روز کی بیرون ملک رخصت منظورہوگئی جس کے بعداینستھزیا کے پروفیسر ڈاکٹر عمران الحسن کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔
ایگزیکٹوڈائریکٹرپی آئی سی پروفیسر بلال محی الدین 18 مارچ سے 4 اپریل تک رخصت پر ہونگے ،اس دوران پروفیسر عمران الحسن بطورای ڈی پی آئی سی کام کریں گے ۔
پی آئی سی کی 40 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ بے ہوشی کا ڈاکٹر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہوگا،پی آئی سی میں کارڈیک سرجری اور کارڈیالوجی کے پروفیسرز کو نظر انداز کر دیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے تمام شہروں میں بسنت ؛ہائیکورٹ نے معاملہ چیف سیکرٹری کو بھجوا دیا
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ اس سے قبل جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی سربراہ گائناکالوجسٹ کو بنا چکا ہے۔