خام تیل کی قیمتوں میں مزیداضافہ،84 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھنے کاسلسلہ جاری ہے اورقیمت84 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب چین نے ملک کی بڑی ریفائنریز کو ڈيزل اور پیٹرول کی برآمدات روکنے کا حکم دے دیاہے۔
امریکی میڈیاکے مطابق جاپان، انڈونیشیا اور بھارت سمیت کئی ممالک ریفائنریز کی پیداوار میں کمی اور برآمدات عارضی طور پر معطل کر چکے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:خطے میں کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ کیلئے 104 پروازیں منسوخ
واضح رہے کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کیے جانے کے بعد دنیا بھر میں تیل کی سپلائی معطل ہوگئی ہے اور اقوام متحدہ نے بھی عالمی توانائی کی سپلائی متاثر ہونے سے پیداہونےوالی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔