نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز، شین واٹسن قومی ٹیم کے متوقع کوچ ہوںگے

Mar 06, 2024 | 21:33:PM
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز، شین واٹسن قومی ٹیم کے متوقع کوچ ہوںگے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ شین واٹسن نیوزی لینڈ کےخلاف سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کےخلاف سیریز  کے لئے شین واٹسن قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ ہوں گے، شین واٹس اس وقت پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں کوئٹہ گلیڈیٹر میں بطور ہیڈ کوچ ذمہ دار سرانجام دے رہے ہیں، شین واٹس کا بطور ہیڈ کوچ کوئٹہ گلیڈیٹر سے پہلا معاہدہ ہوا ہے اور ان کا کسی بھی عالمی ٹیم کی کوچنگ کا بھی یہ پہلا تجربہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین کرکٹ میں تیز ترین گیند کا ریکارڈ قائم، کس بولر نے اعزاز اپنے نام کیا؟

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شین واٹس کی تقرری کا حتمی فیصلہ چئیرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی کریں گے۔

واضح رہے کہ آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن نے 2016 میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہا تھا، انہوں نے 59 ٹیسٹ، 190 ون ڈے انٹرنیشنل اور 58 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔