وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پرپشاور پہنچ گئے

Mar 06, 2024 | 11:44:AM
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پرپشاور پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نو منتخب  وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر پشاور گورنرہاؤس پہنچ گئے۔ 

گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے گورنر ہاؤس میں وزیراعظم کا استقبال کیا ، وزیراعظم شہباز شریف سے گورنرغلام علی نے ملاقات کی ، جس میں صوبہ کے معاشی امور سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیراعظم اپنے دورے میں خیبرپختونخوا کے بارش اور برف باری سے متاثرہ افراد سے ملاقات کریں گے اور ان میں چیک تقسیم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی،عمارہ اظہر

وزیراعظم شہباز شریف خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ بھی کریں گے، اس کے علاوہ وزیراعظم متاثرین سے ملاقات اور امدادی سامان تقسیم کریں گے۔