شہر قائد کا موسم آج گرم رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) شہر قائد کا موسم آج گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری تک ریکارڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے۔
شہر کا مطلع آج صاف رہے گا۔ شمال مشرق سمت سے ہوا کی رفتار 9 کلو میٹر فی گھنٹہ چل رہی ہے، بارش کا امکان نہیں۔
شہر قائد میں آلودگی برقرار ہے، پاکستان کے آلودہ شہروں میں کراچی پہلے نمبر پر جبکہ دنیا کے آلودہ شہروں میں کراچی دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ ہوا میں آلودگی کے ذرات کی تعداد 218 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔