ہلمند : افغان خفیہ ایجنسی کا پراسیکیوٹر سکیورٹی گارڈ سمیت ہلاک

Mar 06, 2021 | 15:35:PM
ہلمند : افغان خفیہ ایجنسی کا پراسیکیوٹر سکیورٹی گارڈ سمیت ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)افغانستان کے صوبہ ہلمند کے پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب  بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں افغانستان کی خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی پراسیکیوٹرز کے انچارج سید محمود سعادت سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

صوبہ ہلمند کے گورنر عبدل نبی الہام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دوسرا ہلاک ہونے والا شخص خفیہ ایجنسی کے پراسیکوٹر کا سکیورٹی گارڈ ہے جبکہ دھماکے میں خاتون سمیت 8 افراد زخمی بھی ہوئے  جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔  دوسری جانب پولیس کی جانب  سے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم اب تک کسی شدت پسند گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔