کورونا سے مزید 38 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

Mar 06, 2021 | 10:15:AM
کورونا سے مزید 38 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا وائر س سے مزید38 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک ہزار 714 نئے مریض سامنے آگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے اعدادو شمارکےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناکے باعث 13 ہزار 166 اموات ہوئیں۔ ملک بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 58 ہزار 210 ہوگئی جبکہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 88 ہزار 728 ہوگئی۔  38 ہزار 200 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ سندھ میں 2 لاکھ 59 ہزار 392، پنجاب ایک لاکھ 75 ہزار 964 کیسز ، خیبرپختونخوا 73 ہزار 515، بلوچستان میں 19 ہزار 106، ‏اسلام آباد 45 ہزار 329، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 958 کیسز جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 10 ہزار 464 ہوگئی۔