حقوق کشمیرمیں زیادہ ملےہیں، احتجاج کی کال دینے والے پر امن لوگ نہیں: فیصل ممتاز راٹھور

Jun 06, 2026 | 23:28:PM
حقوق کشمیرمیں زیادہ ملےہیں، احتجاج کی کال دینے والے پر امن لوگ نہیں: فیصل ممتاز راٹھور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آزاد کشمیر کے پرائم منسٹر فیصل ممتاز ن راٹھور نے کہا ہے کہ  کشمیر میں عوام کو پنجاب اور پاکستان کے دیگر علاقوں سے زیادہ حقوق حاصل ہیں۔ ہم مزید حقوق ملنے کے خلاف نہیں ہیں لیکن یہ حقوق کا مسئلہ نہیں کچھ اور ہے۔ احتجاج کی کال دینے والے پر امن لوگ نہیں ہیں۔

آزاد کشمیر کے پرائم منسٹر فیصل ممتاز راٹھور نے یہ باتیں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایک نیوز چین لے اینکر سے انٹرویو کے دوران کہیں۔

فیصل ممتاز راٹھور نے کہا  کیا ہم نے لاشیں گرنے کے بعد ہی پھر مذاکرات کرنے کے لئے بیٹھنا ہے؟  انہوں نے کہا کہ گزشتہ مذاکرات میں تمام مطالبات مان لئے گئے تھے، ایک مطالبہ پر مسئلہ تھا، اس کو لے کر انہوں نے تشدد کیا، 14 افراد مارے گئے جن میں پولیس کے اہلکار بھی شامل تھے۔ 

فیصل ممتاز راٹھور نے کہا، ماضی میں تین مرتبہ ہوا کہ ریاست ہاری اور وہ جیتے، اس سے ان کو قوت ملی، ان کے تشدد سے پولیس والے بھی مارے گئے۔

فیصل ممتاز راٹھور نے کہا، حقوق کے لئے بات کرنا بری بات نہیں لیکن یہ پر امن نہیں ہیں۔ کیا یہ پر امن تحریک ہے کہ آپ کہتے ہیں، ایک مہینے کے لئے راشن اکٹھا کر لیں۔ یہ پولیس والوں کو ڈنڈے مار کر کہتے ہیں کہ یہ ہمارا پر امن احتجاج ہے، یہ پر امن لوگ نہیں ہیں۔

مذاکرات میں ہم نے ھد درجہ لچک دکھائی۔ میں خود راستہ نکالنے کے لئے  تیار ہوں لیکن وہ راستہ لینا ہی نہیں چاہتے۔