حیدرآباد میں ریبیز کا ایک اور کیس سامنے آ گیا

Jun 06, 2026 | 20:51:PM
حیدرآباد میں ریبیز کا ایک اور کیس سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ خاتون کو کتے کے کاٹنے کے بعد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق  معائنے کے دوران مریضہ میں ریبیز کی علامات پائی گئیں۔

سندھ میں ریبیز  (کتے کے کاٹنے سے  لگنے والے وائرس سے ہونے والی بیماری) کا ایک اور مشتبہ کیس رپورٹ ہونے کے بعد میڈیا میں کہا جا رہا ہے کہ اس سال کتے کے کاٹنے کے واقعات اور ریبیز سے اموات میں تشویشناک اضافہ سامنے آیا ہے۔ 

جناح ہسپتال کراچی کے حکام کے مطابق  ہ مریضہ میں ہائیڈروفوبیا اور  ریبیز کی دیگر نمایاں علامات کی تصدیق ہوئی۔ بعد ازاں کیے گئے ٹیسٹ کے نتائج بھی مثبت آئے، جس سے بیماری کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق  مریضہ کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد  ان کے اہل خانہ انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ  مریضہ کو کتے کے کاٹنے کے کتنی دیر بعد ہسپتال لایا گیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیئے:   ایک ماہ کی تنخواہ کےبونس کااعلان! ملازمین کی عید کے بعد عید ہو گئی 

 ریبیز کی علامات ظاہر ہونے اور اس کی تصدیق ہو جانے کے بعد متاثرہ شخص کو ہسپتال سے گھر منتقل ہونے کی اجازت دی جا سکتی ہے، بشرطیکہ مریض کے لواحقین اس کے لیے رضامند ہوں۔ 
ریبیز ایک  دردناک اور سو فیصد مہلک (Fatal) بیماری ہے، جس کی علامات شروع ہونے کے بعد  اس کا کوئی باقاعدہ علاج یا دوا موجود نہیں ہے۔ اس نازک مرحلے پر ہسپتال یا گھر میں مریض کی دیکھ بھال کے حوالے سے اہم حفاظتی ہدایات کو مدنظر رکھنا پڑتا ہے۔ 

 محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق  کتے کے کاٹنے کے 40 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔  صرف کراچی میں اب تک ریبیز کے باعث 10 افراد  مرچکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب، کشمیر، پختونخوا، گلگت بلتستان میں تھنڈر سٹارم کی فورکاسٹ، این ڈی ایم اے کا الرٹ