گلیشئیر برسٹ کا انتباہ،  بروقت نقل مکانی سےسینکڑوں جانیں بچ گئیں

Jun 06, 2026 | 20:31:PM
 گلیشئیر برسٹ کا انتباہ،  بروقت نقل مکانی سےسینکڑوں جانیں بچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  میٹ ڈیپارٹمنٹ کے جاری کئے ہوئے انتباہ   کی  وجہ  سے گلگت  بلتستان  میں  سینکڑوں انسانوں کی  جانیں بچ گئیں۔

میٹ ڈیپارٹمنٹ نے ہنزہ اور  نگر  کے علاقوں میں گرمی کی وجہ سے گلیشئیر برسٹ  اور  ندیوں میں  غیر متوقع سیلاب کی  وارننگ جاری کی تھی۔ اس وارننگ کے بعد مقامی آبادی  نے غیر محفوظ علاقوں سے نقل مکانی کر لی اور خود کو  ندی کے سیلاب کی زد سے باہر محفوظ مقامات پر منتقل کر لیا۔ 

جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب  8  بجکر 52  منٹ پر  ہِسپر گلیشیئر  سے پانی کا اخراج  شروع ہوگیا تھا،  یہ پانی سیلابی ریلے  کی شکل میں بہتے ہوئے مقامی آبادیوں تک آیا اور  جن لوگوں نے سیلابی ریلے کی زد میں آنے والی جگہوں پر واقع اپنے گھر بروقت چھوڑ دیئے تھے وہ سیلاب کے تند ریلے کی زد میں آنے سے بچ گئے۔ 

میٹ ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے بتایا کہ  آبادی کی بروقت منتقلی سے  ہنزہ اور نگر کے درمیانی علاقہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیئے:  پنجاب، کشمیر، پختونخوا، گلگت بلتستان میں تھنڈر سٹارم کی فورکاسٹ، این ڈی ایم اے کا الرٹ