نویں جماعت کے نتائج کی بنیاد پرکالجوں میں داخلے کی منظوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سندھ کےسرکاری کالجوں میں نویں جماعت کے نتائج کی بنیاد پرداخلوں کاآغازہوگیا۔
اے ون اوراے گریڈ حاصل کرنے والےطلبا کسی بھی کالج میں داخلہ کےلیےفارم جمع کرواسکتےہیں جبکہ بی گریڈ اور اس سےکم گریڈ کےطلبا صرف اپنے رہائشی علاقوں میں واقع کالجوں میں داخلوں کے اہل ہونگے۔
سندھ بھرمیں تین سوپچترکالجزمیں داخلےفراہم کیےجائیں گے، کراچی میں طلبا وطالبات کے 154 کالجزمیں داخلےدیئےجائیں گے.
یہ بھی پڑھیں:بغیرلائسنس موٹرسائیکل اورکارچلانےپرہزاروں روپے جرمانہ، فیصلہ ہوگیا
کالجز میں داخلوں کا سلسلہ پندرہ جون سےشروع ہوگا،طلبا آن لائن داخلوں کےلیے فارم جمع کرواسکیں گےجبکہ بائیس جولائی کو داخلہ فہرست جاری کی جائےگی۔
سندھ بھر میں کلاسز کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔