ڈالر کی قدر میں کمی، سٹاک ایکس چینج سے اچھی خبر آ گئی

Jun 06, 2023 | 18:12:PM
Dollar, value, reduction, stock exchange, good, news has arrived, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) معاشی مشکلات کا شکار پاکستان کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ ایک طرف تو ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا اختتام مثبت انداز میں ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  اوپن مارکیٹ میں  ڈالر کی قدر میں 5 روپے کمی آئی ہے ، 308 روپے سے کم ہو کر ڈالر 303 روپے  پر آ گیا ہے  تو دوسری طرف  سٹاک ایکس چینج میں 100 انڈیکس میں 255 پوائنٹس کا اضافہ ہوا  ہے،100 انڈیکس 0.61فیصد اضافے سے 41 ہزار 923 کی سطح پر بند ہوا۔ 

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم پیکچ کے تحت گھی کی قیمت میں بڑا ریلیف

ماہرین کے مطابق آج کے روز میں سرمایہ کاروں کی جانب سے شئیرز میں خریداری کا رجحان رہا ، 7.13 ارب روپے مالیت کے 24 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔