مجھ سے اتنا کچھ کرکے اب مظلوم بن رہی ہو۔۔ عاصم اظہر ہانیہ عامر پر برہم

Jun 06, 2021 | 22:09:PM
مجھ سے اتنا کچھ کرکے اب مظلوم بن رہی ہو۔۔ عاصم اظہر ہانیہ عامر پر برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گلوکار عاصم اظہر نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بناڈالا ہے،جس کی وجہ سے سو شل میڈیا پر ایک نیا پینڈورا با کس کھل گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطا بق انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں عاصم اظہر نے کہا کہ " اب بات یہاں آ ہی گئی ہے تو گزشتہ ڈیڑھ سال سے وہ لوگ اور ان کے حمایتی کہاں تھے جب ہر چیز کا نشانہ میں تھا، لوگ مجھے لگاتار ہراساں کر رہے تھے اور میرے خلاف باتیں کر رہے تھے، میں پورا ڈیڑھ سال خاموش رہا اور اب ایک ہی ایسی پوسٹ سے سب کے جذبات مجروح ہوگئے ہیں جو اصل میں کسی کیلئے تھی ہی نہیں۔
میں نے یہ پوسٹ اس لیے کی تھی کیونکہ میں ڈیڑھ سال سے اپنے کام سے کام رکھ ر ہا ہو ں اور بہت خوش ہوں، اپنی فیملی کو وقت دے رہا ہوں اور بہترین موسیقی تخلیق کر رہا ہو ں ۔

یہ بھی پڑھیں:کس سے شا دی کی خوا ہش ہے ۔۔ اداکارہ رمشا خان نے دل کی بات کہہ ڈا لی

pic.twitter.com/EDGpaHlMw5

گلوکار نے واضح کیا کہ ہانیہ عامر کا ٹاپک آج کے بعد ان کیلئے بند ہوگیا ہے، ویسے تو پہلے سے ہی یہ بند تھا اور انہوں نے اس بارے میں کبھی کچھ نہیں کہا لیکن اب کچھ لوگوں بتانا ضروری ہے کہ انسان کی سننے کی بھی حد ہوتی ہے، اگر آپ انسان ہیں تو میں بھی انسان ہی ہوں، اس وقت جو بھی ہو رہا ہے وہ بہت ہی افسوسناک ہے، امید ہے کہ سب لوگ اس سے سبق حاصل کریں گے۔
خیال رہے کہ ہانیہ عامر کی معروف ڈائریکٹر وجاہت روف کے صاحبزادوں کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد عاصم اظہر نے ایک ٹویٹ میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بال بال بچ گئے۔ سابق بوائے فرینڈ کی ٹویٹ کے جواب میں ہانیہ عامر نے کہا کہ " یا تو آپ ایک سلیبرٹی ہوسکتے ہیں یا پھر ایک ایسے قابلِ نفرت ایکس (سابق محبوب) جس کی کوئی عزت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق بوائے فرینڈ کی جا نب سے مذاق اڑائے جانے پر ہانیہ عامر کا کرارا جواب