بشریٰ انصاری کی ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا سے لڑائی میں شدت۔۔سو شل میڈیا پر نیا بھو نچال

Jun 06, 2021 | 20:05:PM
بشریٰ انصاری کی ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا سے لڑائی میں شدت۔۔سو شل میڈیا پر نیا بھو نچال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بشریٰ انصاری اور ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزاسوشل میڈیا پر آمنے سامنے آگئیں۔حال ہی میں ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کے خلاف مسیحی برادری کے جذبات مجروح کرنے پر ایف آئی اے میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جنت مرزا کو کرسچن کمیونٹی کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے لیے گرفتار کیا جائے۔
تفصیلات کے مطا بق حال ہی میں ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کے خلاف مسیحی برادری کے جذبات مجروح کرنے پر ایف آئی اے میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جنت مرزا کو کرسچن کمیونٹی کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے لیے گرفتار کیا جائے۔
بشریٰ انصاری نے جنت مرزا کے خلاف درخواست دائر ہونے پرردعمل دیتے ہوئے ان پر تنقید کی ہے اور انہیں جاہل اسٹارز قرار دیتے ہوئے کہا ہے ”افسوس انہیں اسلام کا پتہ ہے نہ کسی اور مذہب کا“۔بشریٰ انصاری کا یہ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

جنت مرزا نے بشریٰ انصاری کو جواب دیتے ہوئے کہا ”اماں جی (آنٹی بشریٰ) مہربانی کرکے کچھ بھی جانے بغیر کسی کے بارے میں فیصلہ نہ کریں۔ میں آپ کی بہت عزت کرتی ہوں لیکن آپ حقیقت جانے بغیر کسی کو اس طرح بدنام نہیں کرسکتیں۔ اسلام کی بات آپ کیسے کرسکتی ہیں آنٹی آپ کوئی تبلیغی جماعت نہیں چلارہیں۔

جنت مرزا نے مزید لکھا آپ بھی گانا گاتی ہیں ڈانس کرتی ہیں ایوارڈ شوز پر ڈانس پرفارمنس آپ نے کیے، لیکن آج دوسروں پر تنقید واہ؟ آج احساس ہوا واقعی آپ کے پاس دل نہیں ہے۔ میں بس اتنا کہوں گی کسی پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں ضرور جھانکیں۔ وقت نکال کر پہلے حقیقت جانئے پھر تنقید کیجئے گا۔ اللہ خوش رکھے آپ کو اماں جی۔“

صرف جنت مرزا نے نہیں بلکہ ان کی چھوٹی بہن ٹک ٹاک اسٹار الیشبا انجم نے بھی بشریٰ انصاری کے تبصرے کے جواب میں ویڈیو کے ذریعے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے ”بشریٰ انصاری لوگ آپ کو دیکھتے ہیں، فالو کرتے ہیں آپ سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ آپ اسلام کی بات ایسے نہ کریں کیونکہ اسلام میں گانا گانے کی اور ڈانس کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ بات صرف اتنی ہے کہ جنت سے غلطی ہوگئی جنت اس بات پر بہت زیادہ اداس تھی اس نے دل سے سب سے معافی مانگی اور بات ختم ہوگئی۔ جن لوگوں کا جنت نے دل دکھایا ان سب نے اسے معاف کردیا قصہ وہاں پر ختم ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:کس سے شا دی کی خوا ہش ہے ۔۔ اداکارہ رمشا خان نے دل کی بات کہہ ڈا لی