ایک دلہن2 باراتی۔۔ہنگامہ مچ گیا

Jun 06, 2021 | 15:54:PM
ایک دلہن2 باراتی۔۔ہنگامہ مچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارتی ریاست اتر پردیش میں شادی کے دن دولہن کے گھر ایک بارات کے بجائے دو دولہا بارات لے آئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سرن گاؤں کی رہائشی موہانی کی شادی پھولن پور گاؤں کے رہائشی ببلو کے ساتھ طے کی گئی تھی۔ ببلو باراتیوں کے ہمراہ جب موہانی کے گھر پہنچا تو عین بارات کے استقبال کے وقت موہانی کے گھر حیات نگر کے رہائشی اجیت بھی باراتیوں کے ہمراہ آن پہنچا   جس کے بعد شادی کی تقریب میں  ہنگامہ برپا ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق  اجیت اور موہانی کی پہلے سے دوستی تھی تاہم موہانی کے اہل خانہ کی جانب سے اجیت سے شادی کے انکار پر موہانی کی شادی ببلو سے طے کردی گئی۔جب موہانی کی ببلو سے شادی کی اطلاع اجیت کو ملی تو اجیت نے بھی اسی دن اور اسی وقت موہانی کے گھر بارات لے جانے کا فیصلہ کیا، تاہم اس غیر معمولی صورتحال نے شادی کی تقریب میں ایک ہنگامہ برپا کردیا۔بعد ازاں پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے لڑکی کے والد اور چچا سمیت اجیت کے اہل خانہ کو حراست میں لے لیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی ایک اور براانداز۔۔ویڈیو وائرل