شہنشاہ جذبات اداکار دلیپ کمار کی اچانک طبعیت خراب ، ہسپتال داخل

Jun 06, 2021 | 13:34:PM
شہنشاہ جذبات اداکار دلیپ کمار کی اچانک طبعیت خراب ، ہسپتال داخل
کیپشن: معروف اداکار دلیپ کمار(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی فلم انڈسٹری کےنامور اداکار دلیپ کمار کو آج یہاں صبح سانس لینے کی تکلیف کے بعد  ممبئی کے ایک ہسپتال  میں داخل کروا دیا  گیا ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 98 سالہ شہنشاہ جذبات کہلائے جانے والے اداکار دلیپ کمار (محمد یوسف خان) کو شمال مغربی ممبئی کے کھار میں واقع ہندوجا ہسپتال میں پہنچایا گیاہے۔ اداکاردلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے دلیپ کمار کے ہسپتال میں داخل کرنے کی اطلاع دی ہے۔خاندان کے ایک قریبی دوست آصف فاروقی نے بھی اداکار کی علالت کی تصدیق کی ہے۔انہیں صبح ساڑھے آٹھ بجے ہسپتال میں لے جایا گیا ، قبل ازیں  گزشتہ ماہ ان کو معمول کے طبی معائنے کے لئے اسپتال میں داخل کیاگیا تھا۔

یاد رہے کہ اداکار دلیپ کمار 1944 میں فلم جواہر بھاٹا سے اپنے فلمی زندگی کا آغاز کیا تھا۔انہوں نے  کوہ نور،شہید،دیوداس،نیا دور،رام شیام ،بیراگ، سوداگر، شکتی ودھاتا اور مشہور زمانہ فلم مغل اعظم میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔انہیں آخری بار 1998 میں فلم قلعہ میں دیکھا گیاتھا۔دلیپ کمار بھارتی پارلیمنٹ راجیہ سبھا کے ممبر بھی رہے ہیں۔

حال ہی میں حکومت پاکستان نے پشاور میں واقع ان کی آبائی رہائش گاہ کو یادگار بنانے کا اعلان کیا ہے۔ سائرہ بانونے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ دلیپ کمار ان کی دل کی دھڑکن ہیں۔ دلیپ صاحب کا خیال رکھیں ، مجھے ان کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے اور میں اس سے زیادہ کچھ نہیں چاہتی۔ میں ہمیشہ ان کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔ وہ میرے دل کی دھڑکن ہے اور اس کے بغیر میں نہیں ہوں۔سائرہ نے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ اب بھی دلیپ کمار کی نگاہوں سے دیکھتی ہیں اور آئندہ بھی ایسا کرتی رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:  ’بگ باس سیزن 15‘میں کس اداکارہ نے حصہ لینے سے کیا انکار۔۔ جانئے