’بگ باس سیزن 15‘میں کس اداکارہ نے حصہ لینے سے کیا انکار۔۔ جانئے

Jun 06, 2021 | 10:40:AM
 ’بگ باس سیزن 15‘میں کس اداکارہ نے حصہ لینے سے کیا انکار۔۔ جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی نجی ٹی وی چینل کے مشہور شو ’بگ باس سیزن 15‘کے  حوالے سے خبریں تیز ہو گئی ہیں۔ سلمان خان کا یہ شو اس بار بھی کافی دھماکے دار ہونے والا ہے۔ شو میں اس بار سیلبرٹیز کے ساتھ عام لوگوں کا بھی تڑکا لگے گا۔ شو میں کس کس کی انٹری ہوگی اس کے متعلق کئی نام سرخیوں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ 
 بھارتی نجی ٹی وی کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق خبریں ہیں کہ شو میں ٹی وی شو ناگن فیم سربھی چندنا بھی انٹری کر سکتی ہیں لیکن انہوں نے اس پر یہیں بریک لگا دیا ہے۔ سربھی چندنا نے صاف کہا ہے کی وہ بگ باس شو کےمقابلے کا حصہ نہیں ہوں گی۔رپورٹ کے مطابق سربھی چندناسے ایک لائیو سیشن’ آسک می اینی تھنگ‘ میں ایک صارف نے سوال کیا تھا کیا وہ بگ باس کا حصہ بنیں گی۔تو اس پر انہوں نے جواب نہیں میں دیا۔ٹی وی کی نئی ناگن یعنی سربھی چندنا ان دنوں اپنی بولڈ تصویروں کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں سربھی چندناکے ذریعے شیئر کی گئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں وہ سوئمنگ پول میں نظر آ رہی ہیں۔  سربھی چندناانسٹاگرام پر خوب ایکٹو رہتی ہیں اور آئے دن بولڈ تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اس سے پہلے بھی سربھی نے بولڈ تصاویر پوسٹ کرکے فینس کا دھیان اپنی طرف کھینچا ہے۔
 

ایکتا کپور کے شو ’ناگن 5‘ میں آئیں نئی ٹی وی کی ناگن یعنی اداکارہ سربھی چندنا مداحوں کا دل جیتنے میں ہر ممکن کوشش کرتی ہیں۔ حقیقی زندگی میں سربھی کی فین فالوونگ کافی اچھی ہے۔سربھی چندنا کو چھوٹے پردے پر پہلا بریک شو ’قبول ‘ہے سیریل سے ملا تھا۔ اس شو میں انہیں لیڈنگ رول کے لئے چنا گیا تھا، اس شو کے بعد سے انہیں مسلسل شہرت ملتی گئی اور وہ آگے بڑھتی گئیں۔ انہیں سٹار پلس کے سیریل ’عشق باز ‘میں انیکا کے کردا میں سربھی کو کافی مقبولیت حاصل ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:  بھارت سرحدوں کی نگرانی کیلئے اسرائیل سے 6 ال ہیرون ڈرونز لیز پر حاصل کریگا