یونائیٹڈ موٹرز نے پاکستان میں جیٹور ہائبرڈ ایس یو وی متعارف کرا دی

Jul 06, 2026 | 23:09:PM
یونائیٹڈ موٹرز نے پاکستان میں جیٹور ہائبرڈ ایس یو وی متعارف کرا دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز) یونائیٹڈ موٹرز نے پاکستان میں اپنی نئی جیٹور T2 پلگ اِن ہائبرڈ (PHEV) ایس یو وی متعارف کرا دی ہے، جس کی ایکس فیکٹری قیمت ایک کروڑ 27 لاکھ 95 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ گاڑی کی بکنگ 25 لاکھ روپے کے عوض شروع کر دی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق جیٹور T2 PHEV میں 1.5 لیٹر TGDI انجن کے ساتھ 3 اسپیڈ ڈیڈیکیٹڈ ہائبرڈ ٹرانسمیشن (3DHT) اور فرنٹ وہیل ڈرائیو (FWD) سسٹم شامل ہے۔ ہائبرڈ پاور ٹرین مجموعی طور پر 360 ہارس پاور اور 610 نیوٹن میٹر ٹارک فراہم کرتی ہے۔

اس گاڑی میں 18.4 کلو واٹ آور کی لیتھیم آئرن فاسفیٹ (LiFePO₄) بیٹری نصب ہے، جو NEDC معیار کے مطابق 90 کلومیٹر تک مکمل الیکٹرک رینج فراہم کرتی ہے، جبکہ ہائبرڈ موڈ میں یہ ایک بار مکمل چارج اور فیول ٹینک کے ساتھ 1,100 کلومیٹر تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ایس یو وی ڈی سی فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ آتی ہے، جس کے ذریعے بیٹری کو 30 فیصد سے 80 فیصد تک تقریباً 30 منٹ میں چارج کیا جا سکتا ہے۔

گاڑی میں نارمل، اسپورٹ، اکانومی، سنو، ای وی (EV) اور ایچ ای وی (HEV) سمیت چھ مختلف ڈرائیونگ موڈز دیے گئے ہیں۔ حفاظت کے لیے چھ ایئر بیگز بھی معیاری طور پر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال