بھارت: شوہر نے مبینہ گرل فرینڈ کے ساتھ مل کر نئی نویلی دلہن کو مار ڈالا

Jul 06, 2026 | 12:09:PM
بھارت: شوہر نے مبینہ گرل فرینڈ کے ساتھ مل کر نئی نویلی دلہن کو مار ڈالا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت میں شوہر نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ مل کر نئی نویلی دلہن کو جان سے مار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست ہریانہ کے ضلع گروگرا کے علاقے مانیسر میں پیش آیا، جہاں 25 سالہ شوہر انکیت نے مبینہ طور  پر اپنی بیوی کو گولی مار دی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب لڑکی کی والدہ نے 22 مئی کو پولیس اسٹیشن میں بیٹی کے شوہر اور سسرال والوں کیخلاف شکایت درج کروائی۔

خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ بیٹی کی شادی رواں سال فروری میں انکیت سے ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:دورہ آسٹریلیا، مودی کی جان کو خطرہ، سکیورٹی ہائی الرٹ

 بیٹی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جس پر کوئی جواب نہیں ملا، پھر سسرال والوں سے رابطہ کیا تو انہوں نے بھی تسلی بخش جواب نہیں دیا۔

پولیس کے مطابق دوران تفتیش معلوم ہوا کہ انکیت نے اپنی گرل فرینڈ رجنی کے ساتھ مل کر بیوی کو گولی مار کر قتل کردیا ہے جس کی لاش گرل فرینڈ کے کرائے کے کمرے سے ملی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ انکیت کی شادی کو صرف تین ماہ ہی ہوئے تھے جب کہ وہ رجنی کے ساتھ گزشتہ تین سال سے تعلق میں تھا۔

پولیس کے مطابق انکیت اور رجنی قتل کرنے کے بعد نیپال فرار ہوگئے تھے اور جیسے ہی ملک واپس آئے تو انہیں کرائم برانچ کی ٹیم نے فوری گرفتار کرلیا۔