دورہ آسٹریلیا، مودی کی جان کو خطرہ، سکیورٹی ہائی الرٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مودی کو آسٹریلیا کے دورے کے دوران میلبرن کے مارول سٹیڈیم میں 9 جولائی 2026کو ہونے والی کمیونٹی تقریب کے دوران جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
یہ دھمکی مارول سٹیڈیم کے فیس بک ایونٹ پیج پر ایک صارف ابو مصطفیٰ کی جانب سے پوسٹ کی گئی ہے۔
اس دھمکی کے بعد آسٹریلیا میں سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب آسٹریلوی حکام نے دھمکی کو پوری طرح سنجیدگی سے لیتے ہوئے تحقیقات اور حفاظتی اقدامات کا آغازکردیا ہے۔
مزید پڑھیں:شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کا جلوس آج تہران سے قُم روانہ ہوگا