موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی، جلتی مسافر بس سے تمام مسافر محفوظ، بڑا حادثہ ٹل گیا

Jul 06, 2026 | 08:49:AM
موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی، جلتی مسافر بس سے تمام مسافر محفوظ، بڑا حادثہ ٹل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)موٹروے پولیس نے بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے جلتی ہوئی مسافر بس سے تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا اور ممکنہ بڑے حادثے کو ٹال دیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سے فیصل آباد جانے والی مسافر بس کے پچھلے بائیں پہیوں کے جام ہونے کے باعث آگ بھڑک اٹھی، واقعے کی اطلاع 130 ہیلپ لائن پر موصول ہوتے ہی موٹروے پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

موٹروے پولیس نے سب سے پہلے تمام مسافروں اور ان کے سامان کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، جس کے بعد فائر ایکسٹنگوشر کی مدد سے آگ پر بروقت قابو پا لیا۔

ترجمان کے مطابق آگ لگنے سے بس کے پہیوں کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم بروقت کارروائی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور بڑا حادثہ ٹل گیا۔

یہ بھی پڑھیں:تہران کی فضائی حدود شہید سپریم لیڈر  کے جنازے کی تقریبات کے باعث مکمل بند 

واقعے کے بعد مسافروں اور بس ڈرائیور نے موٹروے پولیس کی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور فوری امدادی کارروائی کو سراہتے ہوئے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔