چلی میں ٹیلی سکوپ سے تیسرا برف پر مشتمل شہاب ثاقب دریافت

Jul 06, 2025 | 20:37:PM
چلی میں ٹیلی سکوپ سے تیسرا برف پر مشتمل شہاب ثاقب دریافت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ناسا نے چلی میں واقع ایٹلاس سروے ٹیلی سکوپ کے ذریعے دریافت ہونے والے تیسرے بین النجمی برفانی شہاب ثاقب کی تصدیق کر دی ہے۔

 یہ خلائی جسم یکم 2025 کو دریافت ہوا اور یہ ہمارے شمسی نظام سے گزر رہا ہے۔

ناسا کے مطابق یہ شہاب ثاقب برف اور گیس پر مشتمل ہے اور ساخت کے لحاظ سے ایک برفانی گولے کی مانند ہے۔

سائنسدانوں نے تصدیق کی ہے کہ یہ خلائی جسم زمین سے محفوظ فاصلے پر گزر رہا ہے اور اس وقت کسی بھی قسم کے خطرے کا باعث نہیں ہے۔

یاد رہے اس سے قبل بین النجمی شہاب ثاقب دو ہزار سترہ اور 2019 میں بھی دریافت کیے جا چکے ہیں، جو ہماری خلائی تحقیق میں اہم پیش رفت سمجھے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کی سینیٹ میں کتنی نشستیں کم ہونے کا امکان ؟پارٹی کیلئے پریشان کن خبر

دیگر کیٹیگریز: ٹاپکس - سائنس
ٹیگز: