خیبرپختونخوا اسمبلی:سینیٹ کی نشستوں پر تحریک انصاف کی3 سیٹیں کم ہو نے کا امکان

Jul 06, 2025 | 10:45:AM
خیبرپختونخوا اسمبلی:سینیٹ کی نشستوں پر تحریک انصاف کی3 سیٹیں کم ہو نے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )خیبرپختونخوا اسمبلی سے سینیٹ کی نشستوں پر انتخابات میں تحریک انصاف کو نقصان کا امکان  ہے  , پی ٹی آئی کو  کتنی  نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں ؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔

  تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی سے سینیٹ کی نشستوں پر انتخابات میں تحریک انصاف کو نقصان کا امکان ہے اور انہیں 3 نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:لاہور قلندرز  اور   رائل چیلنجرز  مقابلے  کیلئے تیار، ٹورنامنٹ کب اور کہاں کھیلا جائے گا ؟ جانیے

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 7جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ ، علماء کی نشستوں پرپولنگ 21 جولائی 2025 کو خیبر پختونخوا اسمبلی کی بلڈنگ میں ہوگی۔الیکشن کمیشن نے 2 اپریل 2024 کو مخصوص نشستوں پرمنتخب ممبران صوبائی اسمبلی سے حلف نہ لینے اور الیکٹورل کالج نامکمل ہونے کی وجہ سے سینیٹ انتخابات ملتوی کیے تھے۔