اوساکا ایکسپو 2025: پاکستان پویلین عالمی توجہ کا مرکز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)اوساکا ایکسپو 2025 میں پاکستان کا پویلین غیر معمولی ڈیزائن اور تھیم کی بدولت عالمی زائرین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے،180 سے زائد ممالک کی نمائندگی کرنے والے 80 پویلینز میں، پاکستان پویلین کو اپنی انفرادیت، جمالیاتی حسن اور معنویت کے باعث منفرد مقام حاصل ہو رہا ہے۔
پاکستان پویلین کا ڈیزائن پنجاب کی خیوڑہ کانوں سے حاصل کیے گئے قدرتی پنک ہمالیائی نمک سے متاثر ہے جو دنیا بھر میں اپنے طبی فوائد اور خوبصورت رنگت کی وجہ سے مشہور ہے، پویلین میں بنائے گئے پنک سالٹ گارڈن کو نہ صرف بصری حسن کا شاہکار قرار دیا جا رہا ہے بلکہ زائرین کے لیے ذہنی سکون اور روحانی شفا کا ذریعہ بھی بتایا جا رہا ہے۔
پویلین کے اندر موجود قدرتی نمک کی چٹانوں کے مجسمے زائرین کو پاکستانی زمین کی گہرائیوں سے جُڑی کہانی سناتے ہیں، اور انہیں ایک یادگار تجربہ فراہم کرتے ہیں،پاکستان پویلین کا مرکزی تھیم "زمین کے ساتھ ہم آہنگی" ہے جو ایکسپو 2025 کے مرکزی خیال سے مکمل ہم آہنگی رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیرس: دریائے سین میں 100 سال بعد شہریوں کو نہانےکی اجازت