شکارپور،شدید گرمی کے باعث نہر میں نہاتے ہوئے 2بھائی ڈوب گئے

Jul 06, 2025 | 18:17:PM
شکارپور،شدید گرمی کے باعث نہر میں نہاتے ہوئے 2بھائی ڈوب گئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبدالجبار ابڑو)شکارپورمیں ٹاروپور کے علاقے کے رہائشی 2 سگے بھائی سندھ کینال میں  ڈوب گئے۔

 پولیس کے مطابق شدید گرمی کے باعث سندھ کینال میں نہانے جانے والے دو سگے بھائی جاں بحق ہو گئے،جاں بحق بھائیوں کی شناخت علی رضا اور خیر محمد سنجرانی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ نہاتے ہوئے ایک ڈوب گیا اسے بچانے والا بھی ڈوب گیا،پولیس کاکہنا ہے کہ نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے سول ہسپتال شکارپور منتقل کیا گیا،مزید واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تبت کے مذہبی پیشوا دلائی لامہ مزید کتنے سال زندہ رہنے کے خواہاں