’’من مست ملنگ‘‘ میں حاملہ لفظ کی تکرار پر نادیہ خان کا طنزیہ تبصرہ، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان نے طنزیہ انداز میں ڈراما سیریل من مست ملنگ کی بار بار دہرائی جانے والی ڈائیلاگ لائنز پر اظہار خیال کیا، جس میں ’حاملہ‘ لفظ کی غیر معمولی تکرار کو نشانہ بنایا گیا۔
ڈراما سیریل ’من مست ملنگ‘ گزشتہ دنوں اختتام پذیر ہوا ہے۔
ناظرین نے ڈرامے کے متنازع مناظر کو پاکستان کی ثقافتی حدود سے متجاوز قرار دیتے ہوئے متعدد بار اس پر پابندی کا مطالبہ بھی کیا۔
تاہم ڈراما تمام تر تنقید کے باوجود مکمل ہوا اور اسے بے پناہ مقبولیت بھی حاصل ہوئی، یوٹیوب پر اس ڈرامے کو 60 کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا، جو اس کی شہرت کا ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کو بڑا نقصان، کتنی نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑ سکتاہے ؟ جانیے
نادیہ خان نے حال ہی میں ’24 نیوز‘ کے پروگرام ’کیا ڈراما ہے‘ میں ’من مست ملنگ‘ کی آخری قسط پر اظہارِ خیال کیا۔
انہوں نے ڈرامے کی کردار وفا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے تقریباً ہر ڈائیلاگ میں حاملہ ہونے کا ذکر کیا۔
نادیہ خان نے ’وہ حاملہ ہے‘ جیسے جملے کی مسلسل تکرار کو ’جعلی حمل آپریشن‘ قرار دیا، ان کے مطابق یہ جملہ 56 اقساط میں استعمال کیا گیا۔
انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی جعلی حمل کا آپریشن ہو رہا ہو، جس پر پروگرام میں شریک میزبان بھی ہنسنے لگے۔
نادیہ خان کی اس بات پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔
کئی صارفین نے ان سے اتفاق کرتے ہوئے ڈرامے کی کہانی پر تنقید کی، جب کہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ نادیہ خان کو اس قسم کے حساس موضوع پر بات کرتے ہوئے احتیاط کرنی چاہیے۔