آئندہ کسی تقریب میں پروٹوکول کیساتھ نہیں جائونگا، وزیراعظم کا بڑا اعلان

Jul 06, 2021 | 17:36:PM
آئندہ کسی تقریب میں پروٹوکول کیساتھ نہیں جائونگا، وزیراعظم کا بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے ٹیکس کا پیسہ بچانے کیلئے پروٹوکولز میں مزید کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ کسی نجی تقریب میں پروٹوکول اور سکیورٹی کیساتھ نہیں جاﺅں گا،ہمارا مقصد ہے ٹیکس کا پیسہ بچائیں، عوام کو تکلیف میں مبتلا نہ کریں ۔
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہناتھا کہ پی ٹی آئی وزرائے اعلیٰ ،گورنر اوروزراکے پروٹوکول پر نظرثانی کررہا ہوں ،اگلے کابینہ اجلاس میں جامع پالیسی پر فیصلہ کریں گے ،وزیراعظم نے کہاکہ عوام کو مرعوب کرنے والے نوآبادیاتی کلچر کا خاتمہ کریں گے ۔