حریم شاہ کےترکی میں سیر سپاٹے۔۔ ویڈیو شیئر کردی

Jul 06, 2021 | 12:11:PM
حریم شاہ کےترکی میں سیر سپاٹے۔۔ ویڈیو شیئر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے ترکی میں سیر سپاٹے کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ تاہم حریم شاہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ ترکی کیوں گئی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حریم شاہ نے اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ترکی میں موجود ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ ترکی کی سڑکوں پر موجود ہیں اور وہ وہاں کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

حریم شاہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ترکی ایک حسین ملک ہے۔‘یہاں سیر کرکے بہت اچھا لگ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک پرشہرت پانے کیلئےبا اثرافرادکا محنت کش پرظلم۔۔ویڈیو وائرل کردی
 خیال رہے کہ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے حال ہی میں اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کے شوہر پیپلز پارٹی کے رکنِ سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں۔حریم شاہ نے جس رکن سندھ اسمبلی سے شادی کی اس کا نام تو تاحال نہیں بتایا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد اپنے شوہر کا نام ظاہر کر دیں گی۔ٹک ٹاکر کی شادی کے حوالے مداح کشمکش میں مبتلا ہو گئے۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسن شاہ نے  ٹک ٹاک سٹار کی شادی پر ردعمل کے طور پر ٹوئٹ کیا تھا۔صوبائی وزیرکا اپنے ٹوئٹ میں کہناتھا کہ ہمارے معاشرے میں ماں بیوی بہن بیٹی کا بہت احترام ہے، یہ ہمارے سرکا تاج ہوتی ہیں ہم دشمنوں کےخلاف یااپنی شہرت کے لئے انہیں استعمال نہیں کرتے۔ ناصر حسین شاہ کا مزید  کہنا تھاکہ حریم شاہ بھی دوسری بیٹیوں کی طرح ہماری بیٹی ہے۔ جو لوگ بھی اس کے پیچھے ہیں ایک عورت کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہوئے ان کو شرم آنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: قرضہ  کیوں لیا۔۔؟شراب میں دھت شوہر نےبیوی کوقتل کرکے لاش گلی میں پھینک دی