سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلے, شہزاد اقبال اوگرا میں ممبر گیس مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت کی جانب سے سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق شہزاد اقبال کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) میں ممبر (گیس) مقرر کیا گیا ہے.
شہزاد اقبال کی تقرری ایم پی۔ون اسکیل میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر 3 سال کیلئے کی گئی ہے، جس کا اطلاق عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے ہو گا.
پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 18 کے افسر احمد طلحہ ولی کا تبادلہ کر دیا گیا ہے، پنجاب حکومت میں تعینات ایس پی احمد طلحہ ولی کی خدمات ایف آئی اے کے سپرد کی گئی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق احمد طلحہ ولی کا تبادلہ فوری و تاحکم ثانی نافذ العمل ہے.
ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے عبدالوحید کو نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن سیکیورٹی بورڈ (این ٹی آئی ایس بی) میں ڈپٹی ڈائریکٹر (جی آر سی) پی پی ایس۔10 مقرر کر دیا ہے.
یہ تقرری ’’سائبر سیکیورٹی فار ڈیجیٹل پاکستان فیز۔ون‘‘ منصوبے کے تحت کنٹریکٹ کی بنیاد پر ایک سال یا منصوبے کی تکمیل تک ہوگی اور فوری طور پر نافذ العمل ہے.
یہ بھی پڑھیں :پختونخوا میں دہشتگردی کیلئے سازگار سیاسی ماحول فراہم کیا جاتا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر