موٹروے ایم4 ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب ٹریفک حاد ثہ، 4 افراد جاں بحق، ایک زخمی

ترجمان موٹروے سید عمران احمدکے مطابق مزدااور ٹرک ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث الٹ گیا تھا

Jan 06, 2026 | 23:47:PM
موٹروے ایم4 ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب ٹریفک حاد ثہ، 4 افراد جاں بحق، ایک زخمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مبشر نقوی)ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جانوروں سے لدی گاڑی اُلٹ گئی، حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان موٹروے سید عمران احمدکے مطابق مزدااور ٹرک ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث الٹ گیا تھا، ایک شخص معمولی زخمی ہوا ہے۔

ترجمان موٹروے سید عمران احمد کے مطابق پولیس حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی ، ترجما ن سیکٹر کمانڈر ایس پی ندیم اشرف نے بتایا کہ ترجمان سنٹرل ریجن موٹروے پولیس نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کروایا۔

حادثے کا شکار گاڑی کو جائے وقوعہ سے ہٹانے اور ٹریفک کی روانی بحال کرنے کا عمل جاری ہے۔

حادثے کے دوران زخمی ہونے والوں کی شناخت 37 سالہ کاشف، 55 سالہ نذیر کے ناموں سے ہوئی، ایک زخمی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پختونخوا میں دہشتگردی کیلئے سازگار سیاسی ماحول فراہم کیا جاتا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر