ٹک ٹاک پر پولیس کو چیلنج کرنا مہنگا پڑ گیا،نوجوان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انوار الحق)خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو ٹک ٹاک پر پولیس کو چیلنج کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے وائرل ویڈیو پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاکر حراست میں لیا۔

پولیس نے چیلنج ویڈیو بنانے اور وائرل کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔
سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے نوجوانوں کا مستقبل خراب ہونے کا یہ پہلا کیس نہیں،ریاستی اداروں کو چیلنج کرنا خطرناک رجحان بن گیا۔
ماہرین کے مطابق والدین کی عدم نگرانی اور تعلیم کی کمی اس کی اہم وجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مذاکرات کی بات تب کی جاتی ہے جب پی ٹی آئی کی تحریک مومنٹم پکڑتی ہے؛شفیع جان