بوگس چیک دینے کا معاملہ، ڈپٹی سیکرٹری وزارت خزانہ سحر منو اور ان کے شوہر پر فرد جرم عائد

Jan 06, 2026 | 17:54:PM
بوگس چیک دینے کا معاملہ، ڈپٹی سیکرٹری وزارت خزانہ سحر منو اور ان کے شوہر پر فرد جرم عائد
کیپشن: کمرہ عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) بینکنگ عدالت نے بوگس چیک دینے کے معاملے میں ڈپٹی سیکرٹری وزارت خزانہ سحر منو اور ان کے شوہر پر فرد جرم عائدکردی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمہ کے گواہوں کو بیانات کیلئے طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بینکنگ عدالت کے جج محمد کاشف نے جے ایس بینک کی درخواست پر سماعت کی،ڈپٹی سیکرٹری وزارت خزانہ سحر منو وارنٹ گرفتاری پر عدالت پیش ہوئیں،خاتون افسر نے سرکاری فرائض کی انجام دہی کیلئے مستقل حاضری معافی کی استدعا کی، عدالت نے ڈپٹی سیکرٹری وزارت خزانہ سحر منو کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔

وکیل بینک نے کہاکہ ڈپٹی سیکرٹری وزارت خزانہ سحر منو اور انکے شوہر قدیر اشفاق نے گھر کی تعمیر کیلئے قرض لیا، قدیر اشفاق نے قرض کیلئے اپنی کمپنی پلاٹینم کنسٹرکشنز کا حوالہ بھی دیا، قدیر اشفاق اور سحر منو نے قرض کی ادائیگی کیلئے گارنٹی چیک دیئے تھے،ملزمان کی طرف 10 کروڑ کی رقم واجب الادا ہے۔

وکیل بینک نے عدالت سے استدعا کی کہ بوگس چیک دینے پر ڈپٹی سیکرٹری وزارت خزانہ سحر منو اور انکے شوہر کیخلاف کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:سردی کی شدت میں اضافہ،سکولوں میں چھٹیاں طویل ہوگئیں