وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور میں فری موبائل فون چارجنگ سروس کا آغاز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا بڑا اقدام سامنے آ گیا، لاہور میں ایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ سروس کا آغاز کر دیا گیا

Jan 06, 2026 | 17:51:PM
وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور میں فری موبائل فون چارجنگ سروس کا آغاز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا بڑا اقدام سامنے آ گیا، لاہور میں ایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ سروس کا آغاز کر دیا گیا۔

 ترجمان سیف سٹی نے بتایا کہ لاہور میں ایک ہی مقام پر چار سہولیات میسرآئیں گی جن میں پینک بٹن، سی ایم فری وائی فائی، ایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ اور 24/7 شہریوں کی حفاظتی نگرانی شامل ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے سیفٹی زونز مزید مؤثر بنا دیئے گئے ہیں، ایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، لاہور کے 100 مقامات پر ایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ سروس فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔

انھوں نےبتایا کہ لاہور میں اب تک 30 مقامات پر ایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ پورٹس نصب کر دیئے گئے ہیں،عوام نے ایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ سہولت سے استفادہ کرنا شروع کر دیا ہے، سیفٹی زونز میں جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :پختونخوا میں دہشتگردی کیلئے سازگار سیاسی ماحول فراہم کیا جاتا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر