فرانس کی خاتون اول کو ٹرانس جینڈر قرار دینے والے 10 افراد کو 8 ماہ قید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فرانس کی خاتون اول بریجیٹ میکرون کو ٹرانس جینڈر قرار دینے والے 10 افراد کو سائبر ہراسمنٹ کا مجرم قرار دے دیا گیا۔
خبرایجنسی کے مطابق فرانس کی فوجداری عدالت نے بریجیٹ میکرون کے خلاف آن لائن غلط معلومات کی تشہیر کے الزام میں ملزمان کو سزائیں سنائی۔
مجرموں نے انٹرنیٹ پر دعوے کیے تھے کہ بریجیٹ کی پیدائش دراصل بطور مرد ہوئی تھی اور ان کا نام جین مائیکل ٹروگنیس تھا۔
مزید پڑھیں:ایک اور امریکی حملے کی دھمکی!وینزویلا کی عبوری صدر نے ہتھیار ڈال دیے
عدالت نے 8 مردوں اور 2 خواتین کو سائبر ہراسمنٹ کا مجرم قرار دیا ہے۔ تمام کو8 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
عدالتی فیصلے میں اضافی جرمانے، اکاؤنٹ معطلی اور لازمی آگاہی کورسز کا بھی کہا گیا ہے۔
عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے فرانس کی خاتون اول کا کہنا ہے کہ وہ بُلنگ کے خلاف جدوجہد میں خاص طور پر نوجوانوں میں ایک مثال قائم کرنا چاہتی ہیں۔
یاد رہے کہ فرانسیسی صدر میکرون اور خاتون اول نے جولائی میں دائیں بازو کی امریکی پوڈ کاسٹر کینڈیس اوونس کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔