شوکت بسرا اور ان کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی مسترد , چودھری ارشاد کے منظور

Jan 06, 2024 | 18:51:PM
شوکت بسرا اور ان کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی مسترد , چودھری ارشاد کے منظور
کیپشن: شوکت بسرا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )رہنما شوکت بسرا اور ان کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی اپیلٹ ٹریبونل سے مسترد،بورے والا  این اے 156 سے چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے کاغذات نامزدگی منظور ۔ 

تفصیلات کے مطابق فورٹ عباس سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا اور ان کی اہلیہ کے ریٹرننگ آفیسر نے کاغذات مسترد کیے تھے ، شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ  ہم نے بہاولپوراپیلٹ ٹربیونل میں ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کئیں ، ہائیکورٹ کے جسٹس تنویر سلطان نے کل 11 بجے اپیلوں پر سماعت کی اور کمرہ عدالت میں ہماری اپیلیں منظور کرلی گئیں ، آج ہمارے وکلاءفیصلے کی کاپیاں لینے گئے تو معزز عدالت نے کہا کہ شوکت بسرا اور رضوانہ بسرا کی اپیلیں تو میں مسترد کرچکا ہوں ،ایک رات میں میرا فیصلہ تبدیل کیا گیا پہلے معزز عدالت نے ہماری اپیلیں منظور کی تھیں اگلے دن مسترد کردیں۔ 

دوسری جانب بورے والاکے حلقہ  این اے 156 سے ارشاد احمد کے کاغذات نامزدگی منظور  کر لیے گئے ہیں ، ملتان الیکشن ٹریبونل نے آر او کا فیصلہ  مسترد  کرتے ہوئے  کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ، واضح رہے کہ سابق ایم پی اے چودھری ارشاد احمد آرائیں کے پی پی۔231 بورے والا سے کاغذات نامزدگی پہلے ہی منظور ہو چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : مولانا مسعود الرحمان عثمانی کی نماز جنازہ ادا