شادی والے گھر میں ماتم۔۔چا ر بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق

Jan 06, 2022 | 11:27:AM
شادی والے گھر میں ماتم
کیپشن: ایمبولینس فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)سجاول جونیجو کے قریب بارات لیکر جانے والی  ٹریکٹر تیز رفتاری کے باعث تالاب میں گرگئی، جس سے 4 بچوں اور خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں سجاول جونیجو کے نواحی گاؤں احمد جتوئی کے رہائشی مرد و خواتین اور بچے ٹریکٹر پر سواربارات میں شامل ہوکر گاؤں ٹلن جتوئی جارہے تھے کے تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر قابو سے نکل گیا اور الٹ کر مچھلی کے تالاب میں گرگیا ۔

یہ بھی پڑھیں:بارشوں کانیا سلسلہ کل سے شروع۔۔ کب تک رہیگا؟ اہم خبر جانیے

حادثے کے نتیجے میں 4 بچے عبدالرحمان ، رسول بخش ، عبدالقادر اور خاتون زاہدہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ریسکیو ٹیموں ، پولیس اور اہل علاقہ نے موقع پر پہنچ کر 10 زخمیوں کو وہاں سے نکالا جنہیں رتوڈیرو اور لاڑکانہ کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:میٹرک سپیشل امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا اعلان

چار بچوں اور خاتون کی لاش گاؤں پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں۔