وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔
وفاقی حکومت نے آمنہ احمد کو 3 سال کی مدت کیلئے ممبر ٹیرف اینڈ فنانس 'نیپرا' تعینات کر دیا ہے، اس سے قبل آمنہ احمد پنجاب سے 'نیپرا' میں 3 سال کیلئے بطور ممبر لاء تعینات تھیں۔
واضح رہے کہ مطہر نیاز رانا نے گزشتہ سال ممبر ٹیرف اینڈ فنانس نیپراکے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، مطہر نیاز نیپرا میں بلوچستان سے ممبر تھے، دیگر نوٹیفکیشنز کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری وزیراعظم آفس سارہ اسلم کو تبدیل کر کے سپیشل سیکریٹری کابینہ ڈویژن اور او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن محمد ارشد رانا کوجوائنٹ سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایک اور سابق وزیراعظم کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم